ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: بس کی کھڑکی سے ہاتھ باہر رکھ کر سفر کرنے والے بزرگ کے ہاتھ کی ہڈی چکنا چور  

کاروار: بس کی کھڑکی سے ہاتھ باہر رکھ کر سفر کرنے والے بزرگ کے ہاتھ کی ہڈی چکنا چور  

Sat, 26 Mar 2022 19:43:45    S.O. News Service

کاروار :26؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز) چلتی ہوئی بس کی کھڑکی سے باہر ہاتھ رکھ کر سفر کرنےو الے ایک بزرگ کا ہاتھ لاری سے ٹکرا کر ٹوٹ جانے کا واقعہ تعلقہ کے کدرا میں پیش آیا ہے۔

ہردن انکولہ سے بیلگام کے درمیان چلنے والی سرکاری بس جمعہ کی دوپہر کدرا بس اسٹانڈ پہنچ کر واپس ہونےکے دوران کے پی سی کالونی کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ بس کی پیچھے والی سیٹ پر سفر کرنے والے انسی کے بزرگ لکشمن پانگلو کاجوگار (75) اپناہاتھ بس کی کھڑکی سے باہر رکھے ہوئے سفر کررہے  تھے ۔ بس لاری کو اوور ٹیک کرنے کے دوران  بزرگ کا ہاتھ لاری کو چھو گیا اور ہڈی چکنا چور ہوگئی۔ زخمی بزرگ کو فوری طورپر کدراکے اسپتال میں داخل کیاگیا پھر وہاں سے انہیں ضلع اسپتال لایا گیا۔ چونکہ ہڈی چور چور ہوگئی تھی تو مجبوری میں ہاتھ کاٹا گیا ۔ معاملےکو لےکر بس ڈرائیور کے خلاف کدراپولس تھانے میں کیس درج کرلیاگیا ہے۔


Share: